حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ملک میں کورونا سے مزید 3 ہلاکتیں، تعداد 64 ہوگئی، مجموعی کیسز 4437 تک جا پہنچے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ،مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4437 تک پہنچ گئی ہے۔آج جمعرات کو ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 230 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ ہوئی ہیں، اب تک سندھ میں 92 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب میں 80کیسز، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 5 کیسز ، بلوچستان ایک کیس جب کہ اسلام آباد میں 19 کیسز سامنے آچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 642 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 92 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1128 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک وفات بھی ہوئی جس سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں اب تک 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کیسز کی تعداد 560 ہوگئی ، شانگلہ اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مریض کورونا سے انتقال کرگئے جس کے بعد کے پی میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے سب سے زیادہ 108 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ صوبے میں اب تک 122 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک مزید 80 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2188 ہوگئی ہے ، اب تک 17 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کیسز کی تصدیق کی جس کے مطابق 58 قیدی، 695 زائرین، 756 عام شہری اور رائے ونڈ قرنطینہ میں کورونا کے 657 مریض ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17 اموات ہوئی ہیں ، 35 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آچکے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں،اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 102 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔بلوچستان میں اب تک کورونا کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان نے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں ایک کیس کے اضافے کے ساتھ کیسز کی مجموعی تعداد 213 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق 95 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئیں جن میں سے صرف ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی باقی 94 کا نتیجہ منفی آیا۔واضح رہے کہ صوبے میں کورونا سے اب تک 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور 76 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہے،وزیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق عباس پور کے علاقے نمجر میں ایک اور پلندری میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پلندری میں کورونا کے پہلے مریض کے 2 گھروالوں اور 2 دوستوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گلگت بلتستان میں بدھ کو صرف ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 213 تک جا پہنچی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل