حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا وائرس سے 4479 افراد متاثر، 500 سے زائد صحتیاب،65افراد جا بحق

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور جمعرات کو بھی مزید متاثرین کے سامنے آنے پر ملک میں مجموعی تعداد 4 ہزار 479 ہوگئی ، اموات 65 تک جا پہنچیں ۔ تفصیلات کے مطابق 9 اپریل کو بھی ملک میں نئے کیسز اور اموات کی تصدیق کی گئی اور صبح کے وقت میں خیبرپختونخوا کے سرکاری حکام نے متاثرین کے بارے میں آگاہ کیا۔سندھ میں مزید 92 کیسز کی اور ایک موت کی تصدیق کردی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 642 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں 92 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ وبا پھیلی ہے تب سے اب تک 11 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں 1128 کے نتائج مثبت آئے ہیں جبکہ مزید 69 افراد ایسے ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 58 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 2224 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ 700 زائرین سینٹرز، 662 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 68 قیدیوں اور 794 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔ترجمان نے کورونا وائرس کا شکار ہو کر ایک اور مریض کے جاں بحق ہونے کے بھی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 18 ہوگئی ہے،مریض کی موت لاہور کے ہسپتال میں واقع ہوئی۔خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار شیئر کیے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے میں 560 افراد کورنا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہے جبکہ 122 افراد اس سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں ادھر اسلام آباد میں بھی مزید 19 کیسز سامنے آگئے۔سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد کے کیسز کی تعداد 83 سے بڑھ کر 102 تک پہنچ چکی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی،نئے کیسز کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 219 ہوگئی ہے ادھر گلگت بلتستان میں بھی مزید نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 2 نئے کیسز کے بعد متاثرین 213 تک پہنچ گئے۔آزاد جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مزید 5 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں ملک میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔گزشتہ روز تک میں صحتیاب افراد کی تعداد 467 تھی جس میں مزید 105 افراد کا اضافہ ہوا اور اب 572 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل