حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ گلگت بلتستان کی حکومت کی موجودہ ٹرم 24 جون 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان حکومت کی ٹرم ختم ہوتی رہی،ماضی میں گلگت بلتستان میں الیکشن کس قانون کے تحت ہوتے رہے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہاکہ 2015 کا الیکشن آرڈ 2009 کے تحت ہوئے، گلگت بلتستان آرڈر 2018 نگران سیٹ آپ کے حوالے سے خاموش ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے بعد حکومت نے قانون سازی کیوں نہیں کی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی اور عالمی اہمیت،گلگت بلتستان کی گورننس آئوٹ سٹینڈنگ ہونی چاہیے۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ حکومت نے جو کرنا ہے خود کرے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے پہلے بھی صدارتی آرڈر جاری ہوتے رہے اب بھی کر لیں۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ نئی قانون سازی میں اگست 2019 میں ریجن میں ہوئی تبدیلوں کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل