حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی،سپریم کورٹ نے حکومت کو آرڈر 2018میں ترمیم کرکے نگران سیٹ اپ اور نیا الیکشن کرانے کی اجازت دے دی،سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنا یا، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا۔قبل ازیں ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہاکہ جی بی حکومت کو وفاقی حکومت کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ جی بی میں الیکشن کے لئے الیکشن ایکٹ 2017کا اطلاق کردیا جائے تو مسئلہ ھوجائیگا؟۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نئے الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کون ہوگا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں پہلے سے موجود ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ عدالتی حکم کے مطابق آرڈر 2018 ابھی لاگو ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ تفصیلی فیصلے میں الیکشن کرانیکا طریقہ کار واضح کردینگے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ تفصیلی فیصلے میں جو حل تجویز کیا جائے اس پر صدر مملکت سے حکومت الیکشن آرڈر جاری کروالے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل