حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سندھ حکومت ڈبل سواری پابندی نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کرے، ہائیکورٹ

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سندھ کو صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں ڈبل سواری کی اجازت ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں اور خاتوں فیملی ممبر کے ساتھ ڈبل سواری پر اجازت دی تھی مگر عوام کی جانب سے اجازت کا غلط استعمال کیا گیا جس پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی۔اس پر فوکل پرسن اے آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کو بھی ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی عائد کی ہے مجبورا عملدرآمد کررہے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کے جب پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ ٹیکسی بند ہے تو لوگ سفر کس طرح کریں گے ۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہم تمام ایس او پی پر عمل کرتے ہی کسی بھی جگہ جاتے ہیں تو وہاں ٹیمپرچر چیک کر کے جانے دیا جاتا ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ صحافی ایک اہم طبقہ ہے سندھ حکومت کو پابندی لگانے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا، مارکٹیں کھول دی گئیں ہیں، لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی تو پھر ڈبل سواری پر پابندی کے معاملے پر بھی نظر ثانی کرنی چاہئے،جس پر عدالت نے سندھ حکومت کو اپنے نوٹیفکیشن کا جائزہ لیکر فیصلے میں نظر ثانی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل