واشنگٹن (نیوزڈیسک)عالمی وبا کورونا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اعزاز سے نوازا۔امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ہیروز کو سراہنے کے لیے سرکاری طور پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نڑاد امریکی نوعمر لڑکی لیلیٰ خان کو طبی عملے اور فائر فائٹرز کو عطیہ دینے پر اعزاز سے نوازا۔تقریب میں لیلیٰ کی خدمات کے اعتراف میں ٹرمپ نے انہیں خود تعریفی سند عطا کی اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔امریکا میں جاری گرلز اسکائوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لینے والی لیلیٰ خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خدمات پیش کرنے والے مقامی طبی عملے اورفائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گرلز اسکاوئٹس کوکیز (بسکٹ ) کے 100 باکسز اور تشکر کیکارڈز پیش کیے تھے۔پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لیلیٰ خان اور ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ پیغام بھی شیئر کیا۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل