کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے 19 مئی سے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیاہے اس سے قبل حکومت سندھ نے 11 مئی کومختلف سرکاری محکموں کے 9 دفاترکھولنے کا اعلان کیا تھا۔سندھ حکومت کے تحت جن محکموں کے دفاترکھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں کالج ایجوکیشن، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، کلچر اینڈ ٹورازم، ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ ود ڈس ایبیلٹیز، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، ہیومین سیٹلمنٹ اسپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ ڈپارٹمنٹ، انٹرپراونشل کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، مائینز اینڈ منرل، پاپولیشن، اسکول ایجوکیشن اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں حکومت سندھ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں کم سے کم اور صرف ضروری اسٹاف کو بلوایا جاسکے گا دفاتر میں کووڈ-19 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری سندھ نے دفاتر19 مئی سے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل