حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کے اساتذہ کی نوکری پر بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا

لاہور( نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کی جانب سے اساتذہ کی نوکری پر بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ 1993میں ایک وزیر کی سفارش پرمحمد اقبال سمیت دیگر کو بطور مالی بھرتی کیا گیا اور اسی وزیر کی سفارش پر 1996ء میں انہیں ای ایس ٹی ٹیچر تعینات کر دیا گیا ۔ان بھرتیوں کے لیے اخبار میں کوئی اشتہار دیا گیا اور نہ ہی کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھرتی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری سکولز کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا اورسیکرٹری سکولز کے حکم پر اساتذہ کو برطرف کردیا گیا۔ پنجاب سروس ٹربیونل نے اساتذہ کی اپیل پر بحال کرنے کا حکم سنا دیا ۔ پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پنجاب سروس ٹربیونل کے اساتذہ کی بحالی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ دوران سماعت فاضل بنچ کے استفسار پر اساتذہ کا وکیل مطمئن نہ کر سکا جس پر عدالت نے پنجاب حکومت حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے پنجاب سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل

Columns