حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے اللّٰہ دینو بھائیو کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کر نے کاحکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے اللّٰہ دینو بھائیو کی ضمانت کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ منگل کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہاکہ دو ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اس کیس کے کل بارہ گواہ ہیں جن میں سے سات کی شہادت ہو چکی ہے۔ وکیل درخواست گزار امان اللہ کنرانی میری لسٹ کے مطابق کوئی گواہ نہیں ہوا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ جنوری 2020 تک دو گواہ ہوئے تھے اب سات ہو چکے ہیں اس کا مطلب ہے کیس چل رہا ہے۔وکیل امان اللہ کنرانی نے کہاکہ مجھے ضمانت نہ دیں لیکن میرا قانون کے مطابق ایک ماہ میں فیصلہ کر دیں۔جسٹس مشیر عالم نے امان اللّٰہ کنرانی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے علم میں تھا کہ سات گواہ ہو چکے ہیں لیکن اپ نے عدالت کو نہیں بتایا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ایک وکیل کی اپنا وقار اور احترام ہوتا ہے اس کو عدالت کے سامنے خراب نہ کریں۔ نیب وکیل نے کہاکہ سر کل 12 گواہ ہیں سات ہو چکے ہیں پانچ باقی رہتے ہیں عدالت دو سے تین ماہ مزید تو کیس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ وکیل امان اللہ کنرانی نے کہاکہ یہ سات گواہ گزشتہ سال ستمبر میں ہوئے تھے اس کے بعد کسی کی گواہی نہیں ہوئی۔سپریم کورٹ نے اللّٰہ دینو بھائیو کی ضمانت کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل

Columns