لاہور( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے اور اس کے اسٹیشنز میری ذمہ داری ہے، سندھ حکومت بہت انتہا پر چلی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی سوچ کامیاب اور سندھ حکومت کو شکست ہوگی،عید کے بعد ٹارزن کی ایک ٹانگ اسلام آباد دوسری کراچی میں ہوگی، یہ بیانیہ ختم ہو جائے گا کہ نیب نے صرف اپوزیشن پر ہاتھ ڈالا ہوا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین مرکز کی سواری ہے، اسٹیشن کے باہر سندھ حکومت کو جو کرنا ہے کرے، ریلوے اسٹیشن کے اندر معاملات کی ریلوے پولیس ذمہ دار ہے، جو ایس او پی پر عمل نہیں کرتا اسے سندھ حکومت اسٹیشن سے باہر پکڑے۔انہوں نے کہا کہ ٹرینیں چلانا وفاق کا فیصلہ ہے اس میں صوبوں کا عمل دخل نہیں، انشا اللہ بدھ سے 30 ٹرینیں چلائیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے ٹرینیں چلانے کا عندیہ دے دیا ہے، اللہ تعالی نے ہاتھ پکڑا تو یکم جون سے تمام ٹرینیں چلا دیں گے، ٹرینوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائوں گا گا۔انہوں نے نیب ترمیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم کو کہہ دیا نیب ترمیم کے معاملے پر میں ووٹ نہیں دوں گا، عید کے بعد ٹارزن کی ایک ٹانگ اسلام آباد دوسری کراچی میں ہوگی، یہ بیانیہ ختم ہو جائے گا کہ نیب نے صرف اپوزیشن پر ہاتھ ڈالا ہوا ہے۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل