حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

عمران فاروق قتل کیس ،ایف آئی اے پراسیکوٹر کا حتمی دلائل کا آغاز ، آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کر نے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز نے حتمی دلائل کا آغاز کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ملزمان کی ٹریول ہسڑی بطور شواہد عدالت میں پیش کی، ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہیں ،ملزم محسن علی سی سی ٹی وی فوٹیج میں عمران فاروق کا پیچھا کرتے نظر آرہا ہے۔منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز نے حتمی دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے ملزمان کی ٹریول ہسڑی بطور شواہد عدالت میں پیش کی، ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔خواجہ امتیاز نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی عدالت میں بطور شواہد پیش کی، املزم محسن علی کا ویزہ 15 اکتوبر 2010 کو برطانیہ میں لگا ،محسن علی نے 3ہزار پاؤنڈز ماہانہ فیس والے ادارے میں داخلہ لیا، یہ فیس محسن علی کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتی تھی، ایک مڈل کلاس کا بندہ اتنے مہنگے ادارے میں داخلہ نہیں لیتا اور اگر لے تو ڈگری مکمل کرتا ہے، محسن علی عمران فاروق قتل کے فورا بعد کورس چھوڑ کر برطانیہ سے نکل گیا۔خواجہ امتیاز نے کہاکہ صاف ظاہر کرتا ہے ملزم صرف قتل کے لئے ہی برطانیہ گیا تھا ، ملزم محسن علی سی سی ٹی وی فوٹیج میں عمران فاروق کا پیچھا کرتے نظر آرہا ہے، چاقو پر ملنے والے فنگر پرنٹس بھی محسن علی کے ہی ہیں ۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے برطانوی چیف انویسٹی گیشن آفیسر کا بیان بھی پڑھ کر سنا دیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالت میں پیش کئے گئے ثبوت جرم ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں ۔عدالت نے پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20مئی تک ملتوی کر دی ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل

Columns