اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ منگل کو مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جس میں حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بابر اعوان نے بتایاکہ اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر کو ارسال کی جائیگی اور اجلاس 5جون کوشام چار بجے طلب کیا جائیگا۔بابر اعوان نے کہاکہ اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھن اجلاس ہو گا۔بابر اعوان نے کہاکہ اجلاس5جون سے13اگست تک جاری رہے گا، اسی دوران بجٹ آئے گا اور قانون سازی ہو گی۔بابر اعوان نے کہاکہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کیلئے بھی بلایا جا رہا ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ نظام میں کسی قسم کی آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل