اسلام آباد (نیوزڈیسک)این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کووڈـ19 کے لئے تمام صوبوں کو سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے ،بدھ کو پنجاب کو بھی پانچویں کھیپ بھیجی گئی ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کو 3 ہزار 969 این۔95، 4 ہزار 410 ڈی۔95، اور 68 ہزار 40 کے این 95 ماسک جاری ہوئے۔ترجمان کے مطابق پنجاب کو 93 ہزار 833 حفاظتی سوٹ ارسال کیے گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ایک لاکھ 57 ہزار 500 میڈیکل فیس ماسک بھی پنجاب کے ہسپتالوں کو ارسال کئے گئے ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کو 86 ہزار 625 جوڑے سرجیکل دستانے دیئے گئے۔ترجما ن کے مطابق 12ہزار 600 فیس شیلڈ، 6ہزار 300 سرجیکل گاؤنز اور5ہزار 986 کیپ بھی دی گئی۔ترجمان کے مطابق 23ہزار 751 شوز کور، 8ہزار 820 حفاظتی عینکیں، اور 8ہزار 825 سنیٹائزر بھی پنجاب کے سامان میں شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق سندھ، ،کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو پانچویں کھیپ پہلے ہی بھیجوا دی گئی ہے۔ترجمان کیمطابق عید سے پہلے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ سامان جاری کر دی جائے گا۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل