حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ڈبل سواری کا نیا نوٹیفکیشن بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج،فوری سماعت کی استدعا منظور

کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ کا ڈبل سواری سے متعلق نیا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا جس کے بعد عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ داخلہ سندھ کے ڈبل سواری سے متعلق نئے نوٹیفکیشن پر درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا۔درخواست گزار صحافی عمیر علی انجم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے صحافیوں اور فورسز کی ڈبل سواری پر پابندی پر نظرثانی کاحکم دیا تھا،تاہم محکمہ داخلہ نے فورسز اور صحافیوں کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رکھی ہے۔جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر متعلقہ افسران کیخلاف توہین عدالت کی نہیں،بلکہ نئی درخواست دائرکی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق خواتین، بچے اور بزرگوں پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی، میڈیا رپورٹر، پولیس، رینجرز، سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین وغیرہ پر پابندی برقرار ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل

Columns