کوئٹہ( نیوزڈیسک)بلوچستان ہائی کورٹ میں جاوید جبار کی بطور رکن این ایف ایوارڈ تقرری چیلنج کردی گئی ، درخواست رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 گوادر ـلسبیلہ کے رکن محمد اسلم بھوتانی نے سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کے زریعے قومی مالیاتی کمیشن کے اندر بلوچستان کی نمائندگی کے لئے سندھ کے باشندے جاوید جبار کی نامزدگی کو بلوچستان ھائی کورٹ میں باقاعدہ چیلنج کردیا ہے درخواست میں جاوید جبار کی تقرری کو آئین سے انحراف وفاق کے بنیادی تصور کے برعکس اور صوبے کے سوا کروڑ عوام پر نااھلیت کا دھبہ قرار دیا ہے جس کو مٹانا و صوبے کے حقوق و گذشتہ قومی مالیاتی کمیشن میں وسائل کے تقسیم کے فارمولے کو لاحق خطرات کا تحفظ قومی ذمہ داری میں شامل ہے اس لئے جاوید جبار کی نامزدگی کو کالعدم کرنے کے لئے عدالت عالیہ بلوچستان سے رجوع کیا تاکہ بلوچستان کے عوام پر ایک اجنبی شخص کے تسلط کو ختم کیا جاسکے۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل