حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سندھ حکومت نے تین ارسا ممبرز ہٹانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا

کراچی (نیوزڈیسک)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تین ارسا ممبرز ہٹانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیاہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارسا کے ارکان کا تقرر صوبوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں پی ٹی آئی حکومت یکطرفہ فیصلے صادر کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ کہ دوسروں پر تعصب کا الزام لگانے والوں کے فیصلے کھلم کھلا تعصب پر مبنی ہیں جنہیں سندھ کے عوام مسترد کرتے ہیں ایک طرف وفاقی حکومت آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل خاموش مگر سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء بھی خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اس فیصلے کو فوری واپس لے سندھ پر سیاسی حملہ آور ہونے کے خواہشمند وفاقی وزراچھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی پر کیوں خاموش ہیں جبکہ سندھ کے عوام پر ڈاکے کے خلاف سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی نجانے کیوں سانپ سونگھ گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کے عوام ایسے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے لہذا وفاق اپنے اس غیر آئینی فیصلے کو فوری واپس لے دوسری صورت میں سندھ حکومت قانونی چارہ جوئی کریگی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل