اسلام آباد (نیوزڈیسک)بیرون ملک پاکستانیوں اور پاکستان میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومتی اقدامات کے تحت غیر ملکی خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو قطر ائیر کی جانب سے اسلام آباد اور ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے درخواست دی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق قطر ائیرلائن کی تین خصوصی پروازیں 26 اور 27 مئی کو دوحہ سے ملتان اور اسلام آباد آئیں گی جو واپسی پر قطر اور دیگر ممالک جانے والے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔اس دوران قطر سے پاکستان پہنچنے والے خصوصی طیاروں کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل