اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔وزیر اعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے کی گئی شکایتوں کے ازالے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کوتاہی اور غلط بیانی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہری اداروں کی جانب سیشکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے اور متعلقہ اداروں نے شہریوں کی شکایات کے حل سے غلط بیانی کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا، یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔وزیر اعظم آفس ذرائع کے مطابق وفاق سے 12 ہزار 340 ، پنجاب سے17 ہزار 661، سندھ سے 3 ہزار 256، خیبر پختونخوا سے 5 ہزار 346 جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل