حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا از خود نوٹس؛ صوبے وفاق کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کے عبوری حکم نامے میں قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت وفاق کے پاس ایگزیکٹیو اختیارات ہیں اس لئے صوبے وفاقی اختیارات کا احترام کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنائیں۔سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ملک ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے، کورونا وائرس سے کئی اموات ہوچکی ہیں اور کئی مصدقہ مریض موجود ہیں، کورونا وائرس حکومت کی ذمہ داریوں پر اضافی بوجھ ہے، حکومت نے وائرس کا سامنا کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔عبوری حکم نامے میں کہا گیا کہ پاکستان کی جدوجہد کرتی معیشت کو کورونا نے مزید جدوجہد میں ڈال دیا، عوام کا بنیادی حق ہے حکومت انہیں صاف اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرے،آئین کے تحت وفاق کے پاس ایگزیکٹیو اختیارات ہیں، آئین کے تحت صوبے وفاق کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں، صوبے وفاقی اختیارات کا احترام کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ این ڈی ایم اے، وفاق و صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کورونا وائرس کے خلاف کوششوں سے متعلق پیس رفت رپورٹ دیں۔عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ این ڈی ایم اے کورونا اور ٹڈی دَل سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عدالت چیئرمین این ڈی ایم اے کی کورونا اور ٹڈی دَل کیخلاف کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ روز کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل