حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سندھ حکومت نے عید کی اجتماعات، ختم القرآن اور شب قدر کے موقع پر عبادات کی اجازت دینے کا اعلان کردیا

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے عید کی اجتماعات، ختم القرآن اور شب قدر کے موقع پر عبادات کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان مواقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا اس بات کا اعلان صوبائی وزرا ناصر شاہ، بیرسٹر مرتضی وہاب اور سعید غنی کی سندھ اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزرا نے کہا کہ عید کے اجتماعات اور ختم القرآن سمیت شب قدر میں عبادات ہونگی تاہم ایس او پیز ہر عملدرآمد کرنا ہوگا اس ضمن میں تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام سے بات بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹائیگر فورس کے نام پر اعتراض ہے چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ٹائیگر فورس کے لئے خط لکھ دیاتھا ٹائیگر فورس نے کرناکچھ نہیں یہ لوگ صرف باتیں بناتے ہیں خیر وبھلائی کا کام کرنے والی فورس کا خیر مقدم کرینگے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج انکی پرانی خواہش ہے ساری چیزیں سندھ میں انکو نظر آتی ہیں اور کہیں نظر نہیں آتیں۔ یہ لوگ رمضان میں بھی یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں آئیں ملکر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں جہاں انکی حکومت ہے وہاں کیوں بات نہیں کرتے بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت کے اقدامات ان کو ہضم نہیں ہورہے یہ خود لاک ڈاون کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں اب لاک ڈائون کی مخالفت کررہے ہیں ناصر شاہ نے کہا کہ سب رجسٹرار دفاتر پنجاب میں بھی کھولے گئے ہیں سندھ کی اچھائی بھتری پر کبھی بات نہیں کرتے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر اقدام ماضی کے اعلانات کی نفی ہے ارسا میں صوبوں کے نمائندوں کو یکطرفہ پر تبدیل کردیاگیا ارسا میں صوبوں کے نمائندوں کووفاقی کابینہ نے خلاف آئین ہٹایا وفاقی حکومت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے فیصلہ کیا ہم اسے یکسر مسترد کرتے ہیں یہ وفاقی حکومت کا غیر قانونی عمل ہے ہم فوری طور پر وفاق کو خط لکھ رہے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو پھر عدالت سے رجوع کرینگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جن ممبرز نے آج علامتی اجلاس بلایا تھا انہوں نے ارسا کے معاملے جس میں وفاق نے قانون شکنی کی اس پر ایک لفظ نہیں بولا جو باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہ اسپیکر غیر جانبدار ہوتا ہے اور اسپیکر کو اجلاس بلانے اور ملتوی کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتیں اپنے وزیراعظم کے ایس او پیز سے متعلق اعلانات کی مخالفت کررہے ہیں صحافی بھائیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق کررہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ چند کھسکے ہوئے لوگ سندھ میں گورنر راج کی باتیں کررہے ہیں انکے اپنے انکی اس بات کی نہ صرف نفی کررہے ہیں بلکہ مخالفت بھی کررہے ہیں۔صوبائی وزیر سعید غنی نے ایک سوال پر کہا کہ اکیس رمضان کے جلوس کی اجازت نہیں تھی ہم نے جو بھی فیصلے کئے اس پر ماہرین کے مشورے پرکیے علما نے ہمارے فیصلوں پر عمل بھی کیا ۔بازاروں میں لاپرواہی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر مجمع لگانے کی اجازت مل گئی ہے اب درست نہیں ہوگا کہ عید اور مساجد میں نماز پر پابندی لگائی جائے بیس نکاتی ایس او پیز کے تحت عید نماز ہونگی نماز عید کے لئے کھلے میدان پارکس کی نشاندہی کی جائیگی اگر نمازیوں کی تعداد زیادہ ہوگی تو ایک ہی جگہ زائد مرتبہ عید کی نماز ہوگی ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ہمارا میئر کراچی کو ہٹانے یا معطل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں میئر اسلام آباد کو ہٹانے پر بھی ہمیں تشویش ہے جس کو مینڈیٹ ملا ہے اسکو پورا کرناچاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے بدنیتی پر مبنی ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل