حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس کنٹرول اعظم سواتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئین میں 39ترامیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ اصلاحات کا ایجنڈا اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک دونوں ایوانوں میں ہماری اکثریت نہ ہو، اس کی وجہ سے ہم جب آرڈیننس کو بل کی صورت میں لے جاتے ہیں تو وہ سینیٹ میں رک جاتے ہیں حتیٰ کہ پبلک گْڈ کے بل بھی آٹھ، آٹھ مہینے سے کمیٹی میں پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن آ رہا ہے اور ملک کا لیڈر عمران خان شفاف اور غیرجانبدار انتخابات چاہتا ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ سینیٹ کا الیکشن اتنا صاف و شفاف ہو کہ ہارس ٹریڈنگ پاکستان کے سینیٹ کے الیکشن سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین میں تجویز کر رہے ہیں جہاں 59(2) میں متناسب نمائندگی ہے اور یہ ایک منتقل ہونے والا ووٹ ہے، اس کے علاوہ دوسری سیکشن 226 کی ہے کہ جس طریقے سے ہم یہ تجویز کر رہے ہیں اور بل آئینی ترمیم کی شکل میں پارلیمنٹ کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہم تجویز دے رہے ہیں کہ جس طرح سے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کا انتخاب ہوتا ہے بالکل اسی طرح سینیٹ چیئرمین کا انتخاب بھی کیا جائے اور ہارس ٹریڈنگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے۔اعظم سواتی نے بتایا کہ ہم بائیو میٹرک کے ذریعے ووٹنگ کا نظام لا رہے ہیں تاکہ کسی کو شک نہ رہے جس کی ایک مثال احساس ہروگرام ہے جس کے انتہائی شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور انہوں نے ہمیں بائیو میٹرک نظام کی صورت میں 88فیصد کی گارنٹی دی ہے اور دو تین ماہ میں گلگت بلتستان الیکشن بھی بائیو میٹرک طرز پر کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بیرون ملک مقیم پاکستانی ہے اور ہم انہیں بھی انتخابی عمل کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے آئین میں 39 ترامیم تجویز کی ہیں جس میں سب سے اہم چیز سینیٹ کے الیکشن میں شفافیت کا یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جتنے بھی سینیٹ کے الیکشن ہوئے ہیں ان میں الزام لگتا رہا ہے کہ پیسے کا استعمال کیا گیا اور پچھلی مرتبہ بھی ہوا کہ ایک پارٹی جس کی خیبر پختونخوا میں چند ہی سیٹیں تھیں وہ اپنے دو سینیٹر بنا گئے، اس کا مطلب ہے کہ لمبی ہارس ٹریڈنگ ہوئی وہاں پر۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے اوپن بیلٹ کر رہے ہیں جس کی بدولت سب کو پتہ ہو گا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے اور سنیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ ہوگا۔وزیر تعلیم نے دیگر مجوزہ تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسر ہمیں کہتا ہے کہ پولنگ اسٹیشن یہاں بنے گا تو میں امیدوار ہونے کی حیثیت سے اسے چیلنج کر سکتا ہوں، اگر کوئی بھی امیدوار یہ سمجھتا ہے کہ پولنگ اسٹاف جانبدار ہے تو وہ اسے بھی چیلنج کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان سب کا مقصد الیکشن سے قبل جو خرابیاں ہوتی تھیں یا تاریخی طور پر جو مسائل سامنے آئے ہیں انہیں ٹھیک کرنا ہے اور کچھ کا تعلق الیکشن والے دن سے ہے جس میں ہمیں اکثر مسائل دیکھنے کو ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو ساری فہرستیں نہیں ملی تھیں جس کی وجہ سے اب کوشش کی گئی ہے امیدوار کو ساری فہرستیں انتخابات سے 20دن قبل ملیں جسے وہ اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں جبکہ کچھ چیزیں الیکشن کے بعد معاملات کے حوالے سے ہیں۔شفقت محمود نے دیگر ترامیم کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے تجویز دی ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پارٹی کی قیادت اپنی فہرست انتخابات سے پہلے دینے کے بجائے انتخابات کے بعد دے گی، اس وقت یہ ہوتا ہے کہ الیکشن سے پہلے جو خواتین اپلائی کرتی ہیں جس کے بعد کوئی بھی جماعت فہرست دیتی ہے ہماری فہرست میں ان خواتین کو ترتیب وار ترجیح دی گئی ہے اور ان تمام چیزوں کا مقصد الیکشن کو شفاف بنانا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے عید کی اجتماعات، ختم القرآن اور شب قدر کے موقع پر عبادات کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان مواقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا اس بات کا اعلان صوبائی وزرا ناصر شاہ، ... تفصیل

Columns