حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

حیدرآبادی بریانی

اجزاء

بکری کا گوشت ۔۔ 1 کلو،

دہی ۔۔ 1 پیالی،

پیاز ۔۔ 4 ڈلی،

لونگ ۔۔ 4 عدد،

چھوٹی الائچی ۔۔ 8 عدد،

کالی مرچ ثابت ۔۔ 8 عدد،

ہری مرچ ۔۔ 6 عدد،

لیموں ۔۔ 6 عدد،

سیاہ زیرہ ۔۔ 1 چائے کاچمچ،

لال مرچ پسی ہوئی ۔۔ 1 کھانے کا چمچ،

ادرک لہسن پسا ہوا ۔۔ 1 کھانے کا چمچ،

نمک ۔۔ حسب زائقہ،

پودینہ ۔۔ 1 گھٹی،

گرم دودھ ۔۔ 1 پیالی،

گھی ۔۔ 1 پیالی،

چاول باسمتی ۔۔ 1 کلو۔

ترکیب

ایک دیگچی میں گوشت، لال مرچ، ادرک، لہسن، لیموں کا رس، چھوٹی الائچی، پودینہ، چار ہری مرچیں، کالی مرچ، لونگیں اچھی طرح ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ آدھے گھنٹے بعد ہلکی آنچ پہ رکھ دیں۔ جب پانی سوکھ جائے تو اُتار لیں۔ ایک الگ دیگچی میں تیل میں پیاز گولڈن کر کے اخبار پر پھیلا دیں۔ گرم تیل اُبلے ہوئے گوشت میں ڈال دیں۔ ایک بڑی دیگچی میں چاول اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔ چاولوں میں پودینہ، ہری مرچ، چھوٹی الائچی، سیاہ زیرہ، نمک اور ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ ڈال دیں۔ جب دو کنی ہو جائے تو پانی نتھار دیں۔

اب اسی دیگچی میں زرا سی چکنائی لگا کر آدھے چاولوں کی تہ بچھائیں۔ پھر گوشت پھیلا کر تلی ہوئی پیاز اور ایک لیموں کا رس ڈالیں۔ پھر باقی چاول ڈال دیں۔ سب سے اُوپر دودھ میں زردے کا رنگ، بچی ہوئی پیاز اور لیموں کا رس ڈال دیں۔ ایک کھانےکا چمچ گھی ڈالیں ۔ توے کے اُوپر ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے دس منٹ کے لیے تیز آنچ رکھیں پھر ہلکی آنچ کر دیں۔ جب بھاپ اُوپر آ جائے تو بریانی تیار۔ سلاد اور اچار کے ساتھ سرو کریں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل