حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کھٹی میٹھی سالم مچھلی

sweet and sour fish

اجزاء

سالم مچھلی۔۔ ایک عدد (بغیر کانٹوں کے)،

میدہ۔۔ ایک کپ،

نمک وسیاہ مرچ۔۔ آدھا چائے کا چمچ،

ہری پیاز۔۔ چار عدد ،

گاجر۔۔ ایک عدد،

تیل۔۔ چھ کھانے کے چمچ،

چینی۔۔ دو کھانے کے چمچ،

ٹماٹو کیچپ۔۔ ایک کھانے کا چمچ،

سفید سرکہ۔۔ 1/3 کپ،

چائنیز پکل۔۔ ½ کپ،

  تازہ ادرک۔۔ تھوڑی سی پسی ہوئی،

  سویا سوس۔۔ دو چائے کے چمچ،

ترکیب

تقریباً ایک کلو یا تین پاؤ  وزن کی مچھلی لے کر صاف کروا کے اسے دھو کر کپڑے سے خشک کر کے اندر اور باہر تھوڑا نمک چھڑک دیں۔ تیز چھری سے مچھلی کے پیٹ پر دونوں جانب کٹ اس طرح لگائیں کہ وہ ¼ انچ سے زیادہ گہرے نہ ہوں۔ خشک میدے میں نمک و سیاہ مرچ ملا کر ایک ٹرے میں ڈال کر مچھلی کو اس میں دول کریں کہ دونوں طرف سے ہلکا ہلکا میدہ لگ جائے۔ کارن اسٹارچ کو تھوڑے پانی میں گھول لیں۔ ہری پیاز کے ایک ایک انچ لمبے ٹکڑے کاٹ لیں، اگر پیاز زیادہ موٹی ہو تو سفید حصے کو دو یا چار حصوں میں کاٹ لیں، کوشش کیں کہ باریک پیاز ہی لیں، سبز سفید دونوں حصے کاٹنے ہیں۔ گاجر کو دھو اور چھیل کر ماچس کی تیلیوں کی مانند باریک باریک کاٹ لین۔ درمیانی کیل اگر سخت اور پیلا سا ہو تو وہ نکال دیں، صرف اطراف سے گاجر کاٹیں۔ فرائنگ پین یا کڑاہی میں تین چار کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے مچھلی کو دْم سے پکڑ کے تیل میں ڈال دیں، بہت احتیاط سے چاروں طرف سے اچھی طرح درمیانی آنچ پر تل کر سنہری کرلیں۔ ایک لمبی ڈش میں نکال کر گرم اوون میں اتنی دیر رکھیں جب تک آپ اْوپر ڈالنے کے لیے سوس تیار کرتی ہیں تا کہ مچھلی ٹھنڈی نہ ہو جائے۔ بقایا دو تین چمچ تیل گرم کر کے ادرک کو ہلکا سا فرائی کریں پھر سرکہ، چینی، سویاسوس، کیچپ اور سبزیاں ڈال کر، ہلکی آنچ پر پکائیں، چینی گھل جائے تو دو چائے کے چمچ کارن اسٹارچ کو پانی میں گھول کر ملائیں، جب قدرے گاڑھی ہو جائے تو مچھلی کے اْوپر ڈال دیں، مچھلی کے اْوپر سوس کے اندر سرخ گاجریں اور ہری پیاز بہت خوبصورت لگتی ہے۔ مچھلی کے منہ کے آگے گاجر یا مولی کا پھول بنا کر پودینے کے پتوں کے چھوٹے سے کلچے کے ساتھ سجا دیں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل