حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بیف، انناس اور مرچ

اجزاء

بیف۔۔ ایک پاؤنڈ(پارچوں کی شکل میں کٹا ہوا)،

انناس۔۔ ایک چھوٹا ڈبہ،

سبز شملہ مرچ۔۔ ایک بڑی یا دو درمیانی(چوکور کٹی ہوئی)،

لال شملہ مرچ۔۔ ایک بڑی یا دو درمیانی(چوکورکٹی ہوئی)،

لہسن۔۔ دو جوئے،

ادرک۔۔ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)،

پیاز۔۔ دو عدد،

سویا سوس۔۔ دو کھانے کے چمچ ،

پانی۔۔ دو کھانے کے چمچ ،

مونگ پھلی کا تیل۔۔ ایک کھانے کا چمچ،

چینی۔۔ ایک کھانے کا چمچ،

کارن فلور۔۔ دو کھانے کا چمچ،

ترکیب

سویا سوس میں چینی، کارن فلور اور پانی ملا کر گوشت کے چو کور ٹکڑوں پر ڈال کر  آدھا گھنٹہ رکھ دیں، کڑاہی گرم کر کے مونگ پھلی کا تیل ڈالیں، گرم ہونے پر ادرک، لہسن، پیاز اور شملہ مرچیں ڈال کر فرائی کر کے نکال لیں۔ کڑاہی میں ¼ کپ کے قریب تیل ڈال کر گوشت کو تل لیں۔ پکنے پر نکال لیں، اِسی کڑاہی میں اب سوس بنا ئیں جس کے لیے ایک کھانے کا چمچ ٹماٹو سوس، ایک چائے کا چمچ چینی، ایک چائے کا چمچ تلوں کا تیل، ایک چائے کا چمچ سویا سوس، ایک چائے کا چمچ کارن فلور اور چار کھانے کے چمچ پانی ڈالیں اور پکا کر قدرے گاڑھا کر لیں۔ اب سبزیاں، پکا ہوا بیف اور انناس کے ٹکڑے ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ جب سب چیزیں خوب گرم ہو جائیں تو ڈش میں نکال کر چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل