حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کٹھے میٹھے جھینگے

sweet and sour shrimps

اجزاء

جھینگے۔۔ ایک پاؤ،

میدہ۔۔ دو اونس،

کارن فلور۔۔ دو اونس،

انڈے۔۔ تیں یا چارانڈے،

اجی نو مو تو۔۔آدھا چائے کا چمچ،

نمک۔۔ آدھا چائے کا چمچ،

سیاہ مرچ۔۔ آدھا چائے کا چمچ،

بیکنگ پاؤڈر۔۔ آدھا چائے کا چمچ،

تیل۔۔ تلنے کے لیے،

ترکیب

پہلے تین انڈے پھینٹ لیں، ضرورت پڑے تو چوتھا ڈالیں۔ انڈوں میں میدہ، کارن فلور اور دیگر سب مصالحے ڈال کر خوب پھینٹ لیں۔ یہ مرکب نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ پتلا۔ اگر ایسا ہو جائے تو حسبِ ضرورت میدہ یا مزید انڈا ڈال کر مناسب گاڑھا کرلیں۔ پانی نہیں ڈالنا جھینگوں پر تھوڑا نمک لگا کر رکھ دیں پھر اس مرکب میں ڈبو ڈبو کر تل کر سنہری کرلیں، دو شملہ مرچ، چار پیاز، تھوڑی بند گوبھی چوکور کاٹ لیں، دو گاجریں ہلکی اْبال کر ترچھے قتلے کاٹ لیں اور تھوڑے سے مٹروں کے دانے بھی  اْبال لیں۔ اب سوس تیار کریں جس کے لیے ضرورت ہوگی۔

سوس کی تیاری

اجزاء

چینی۔۔ ایک کپ،

کارن آئل۔۔ ڈیڑھ کپ،

سرکہ۔۔ ایک کپ،

ٹماٹو کیچپ۔۔ ایک کپ،

پانی۔۔ ایک کپ،

یخنی مرغی کی۔۔ تین کپ،

کارن فلور۔۔ ½ کپ،

ترکیب

تیل گرم کر کے تمام سبزیاں ہلکی سی فرائی کر کے نکال لیں اور اِسی تیل میں یخنی و دیگر اجزا ملا دیں۔ گرم ہونے پر پرانز ڈال دیں اور پھر کارن فلور، قدرے گاڑھا ہونے پرسبزیاں بھی ڈال دیں۔ آخر میں چند قطرے سرخ فوڈ کلر ملا کر رنگت خوش نما کرلیں۔ فوڈ کلر پاؤڈر اور مائع دونوں صورتوں میں مل جاتا ہے۔ اگر پاؤڈر کی شکل میں ہو تو تھوڑے سے پانی میں 1 چائے کا چمچ گھول کر ملائیں۔ گرم گرم سویٹ اینڈ سور پرانز کو چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل