حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

چکن چاؤمن

اجزاء

چکن کے ٹکڑے۔۔ چار اونس(چھوٹے چھوٹے)،

گاجر۔۔ تین اونس،

بند گو بھی اور پیاز۔۔ حسب ضرورت(چوکور  ٹکڑے)،

آئل۔۔ ¼ کپ،

یخنی مرغی کی۔۔ ¾  کپ،

سیاہ مرچ۔۔ ¼ چائے کا چمچ( تازہ پسی ہوئی)،

نمک۔۔ ایک چائے کا چمچ،

سویا سوس۔۔ دو چائے کے چمچ ،

اجی نو مو تو۔۔ تین چائے کے چمچ،

نوڈلز۔۔ 150 گرام ،

ترکیب

پانی کو ابال کر نوڈلز ڈال کو چند منٹ ابالیں، ابھی خاصی سخت ہوں تو چھلنی میں ڈال کر پانی نچوڑ دیں اور نو ڈلز پر سے ٹھنڈا نلکے کا پانی بہائیں۔ ¼ کپ تیل کو کڑاہی یا کھلے سے فرائنگ پین میں گرم کر کے سبزیوں کو باری باری تل کر نکال لیں۔ گاجر کو ماچس کی تیلیوں کی طرح کاٹیں جبکہ بند گوبھی اور پیاز کو ایک انچ چوکور۔ سبزیاں نکالنے کے بعد اسی تیل میں چکن کی باریک شدہ بوٹیاں ڈال کر فرائی کریں حتیٰ کہ گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔ اب یخنی ڈال کر ڈھانپ دیں اور پکنے کے لیے رکھ دیں۔ گوشت اتارنے کے بعد چکن  کی ہڈیاں بچیں ان کی آپ یخنی نکال لیں۔ جب یخنی کافی  حد تک خشک ہو جائے تو تمام مصالحے چکن میں ڈال  دیں۔ مصالحے ڈالنے کے ساتھ ہی نوڈلز کو ایک بار پھر دھوکر ہاتھ سے علیحدہ علیحدہ کر کے پانی کو چھلنی میں سے اچھی طرح چھٹک کر پھر ملا دیں۔ ہلکے ہاتھوں سے ان کو گوشت اور مصالحوں کے ساتھ میش کرتے ہوئے فرائی کریں۔ فرائی ہونے کی پہچان یہ ہے کہ نو ڈلز کے اوپر چمک سی نظر آئے گی اور کچے پن کی سفیدی نہیں رہے گی۔ اگر نوڈلز اچھی طرح مکس اور فرائی نہ ہوں تو کھانے کے بعد بہت خراب برا سا مزا منہ میں رہتا ہے لہٰذا نوڈلز کو بہت احتیاط سے بنائیں۔ جب نو ڈلز اچھی طرح مکس اور فرائی ہو چکیں تو تلی ہوئی سبزیاں بھی شامل کر دیں اور نوڈلز و گوشت کے ساتھ مکس کرلیں۔ آخر ہری پیاز کے سبز حصے کی چند پتیاں تقریباً دو انچ لمبی کاٹ کر اوپر چھڑک دیں اور گرما گرم پیش کریں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل