حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

انڈے اور مرغی والے چائنیز چاول

اجزاء

عمدہ باسمتی چاول۔۔ آدھا کلو،

تیل۔۔ ½ کپ،

انڈے۔۔ دوعدد،

مرغی کا گوشت۔۔ تقریباً ڈیڑھ پاؤ،

ہری پیاز کی  پتیاں۔۔ ایک کپ،

سویا سوس۔۔ دو چائے کے چمچ،

نمک۔۔ ایک چائے کا چمچ،

ترکیب

چاول دھو کر  پھر ابلتے پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ دو کنی رہ جائیں تو نچوڑ کر تھال میں پھیلا کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ مرغی کے گوشت میں کافی پانی اور نمک ڈال کر ابلنے کو رکھ دیں ۔ جب گوشت گل جائے تو ہڈیوں پر سے الگ کر لیں اور ہڈیاں دوبارہ یخنی میں ڈال کر خوب پکائیں۔ جب ایک کپ یخنی رہ جائے تو ہڈیاں نکال کر پھینک دیں اور یخنی کو اتنا پکائیں کہ وہ ¼ کپ سے بھی کم رہ جائے۔  پیاز کو دھو کر اس کا سبز حصہ کاٹ لیں۔ ایک چائے کے چمچ  پانی میں چٹکی بھر زردے کا رنگ گھول کر اس میں دونوں انڈے ڈال کر پھینٹ لیں۔ ایک چٹکی نمک بھی ڈال دیں۔ فرائنگ پین میں دو چائے کے چمچ کے قریب تیل گرم کر کے انڈوں کو اس طرح پھیلائیں کہ روٹی سی بن جائے۔ دونوں طرف سے ہلکا سا تل کر رول لیں ۔ چھری سے باریک باریک ٹکڑے کاٹ لیں۔ باقی تیل کڑاہی یا سوس پین میں گرم کر کے مرغی کے ٹکڑے فرائی کر کے گولڈن کرلیں۔ اگر پیندے سے چپک جائیں تو کھر چنے کی  بجائے پانی کا چھینٹا ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ فوراً ہی گوشت پیندے کو چھوڑ دے گا۔ اب چاول ملائیں ۔ ساتھ ہی یخنی اور سویا سوس بھی ہلکے ہاتھوں سے چاولوں میں ملائیں۔ آخر میں تلے ہوئے انڈوں کے ٹکڑے اور سبز پیاز ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ دم اْترنے پر انڈے اور پتیاں چاولوں میں ملائیں اور گرم گرم پیش کریں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل