حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

دُھوا ں گوشت

Dhuwan Ghoshat

اجزاء

 بغیر ہڈی کا گوشت بکرے کا۔۔۔   ایک کلو،

دہی ۔۔۔۔    آدھا کلو،

پیاز۔۔۔      آدھا کلو،

  پودینہ۔۔۔    ایک یا دو گٹھی،

نمک و سرخ مرچ۔۔۔     حسبِ ذائقہ،

باسی روٹی کا ٹکڑا اور کوئلہ،

لہسن و ادرک ۔۔۔    ایک ایک چھٹانک،

چند ہری مرچیں۔۔۔     گھی ایک پاؤ۔

ترکیب

 ایک پاؤ پیاز اور لہسن و ادرک باریک پیس لیں۔ گوشت کو دھو کر اس میں یہ پسا ہوا پیاز و ادرک، لہسن ، نمک ، مرچ و خشک دھنیا ایک چائے کا چمچ اور دو پیالی پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو گھی ڈال کر خوب اچھی طرح بون لیں تا کہ کھی کی بونہ رہے یعنی کچا پن ختم ہو جائے اور گھی چھوڑنے لگے۔ دہی کو پھینٹ لیں۔  بقایا پیاز کو باریک باریک کاٹ لیں۔

پودینے کے پتہ دھو کر باریک باریک کاٹ لیں اور ہری مرچیں بھی کتر لیں۔  پیاز پودینہ اور ہری مرچیں  اکٹھی ملا دیں۔  گوشت جو بھونا ہے اس پر دہی کی ایک تہ لگائیں۔  دوسری تہ پیاز و پودینے کی  پھر دوبارہ دہی پھر دوبارہ پیاز و پودینہ اب درمیان  یعنی پیاز و  پودینہ کی تہ کے اْوپر روٹی کا ایک گول ٹکڑا کاٹ کر رکھیں۔ اس روٹی پر دہکتا ہوا ایک کوئلہ رکھیں۔ کوئلے کے اْوپر تھوڑا گھی ٹپکائیں۔

جب دھواں اْٹھنے لگے تو فوراً دیگچی کا ڈھکن بند کر دیں۔  پانچ منٹ بعد ڈھکن کھولیں۔  کوئلہ بمعہ روٹی کے احتیاط سے اْٹھائیں اور مزید احتیاط سے سالن کو کھلی ڈش میں نکالیں۔  یہ  سالن بھی کھولے منہ کے سوس پین میں پکائیں۔ گرم گرم تنوری روٹی کے ساتھ تناول کریں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل