حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

چکن سپریم

Chicken Supreme

اجزاء

مرغیاں۔۔۔    دو تقریباً کلو کلو وزن کی  ،

مشرومز۔۔۔    آٹھ اونس ،

مٹر کے دانے اْبلے ہوئے۔۔۔    ¾ کپ ،

مکھن۔۔۔    چار اونس ،

مسٹرڈ۔۔۔     ½ چائے کاچمچ ،

ہلدی پاؤڈر۔۔۔     ½ چائے کا چمچ ،

لال شملہ مرچیں۔۔۔     دو ،

گاجریں۔۔۔    دو ،

پیاز۔۔۔     دو عدد ،

میدہ۔۔۔    3/1 کپ ،

کریم۔۔۔     ½ کپ ،

مکھن۔۔۔    دو اونس فالتو۔

ترکیب

مرغی کے گوشت کو بھا پ میں پکا کر یا اْبال کر نرم کر لیں۔ تین کپ یخنی علیحدہ کر کے رکھ لیں اور گوشت سے ہڈیاں الگ کر کے ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ مرچوں کے بیج نکال کر ان کو آدھا آدھا انچ چوکور کاٹ لیں۔ پیاز، مشرومز اور گاجروں کو بھی اِسی سائز میں کاٹ لیں۔ فرائنگ پین میں مکھن یا تیل گرم کر کے تما م سبزیاں فرائی کر لیں اور نکا ل کر رکھ دیں۔

اب فالتوں مکھن ڈال کر میدہ بھونیں پھر آنچ سے ہٹا کر یخنی ڈالیں اور ساتھ ہی ہلدی، مسٹرڈ اور کریم شامل کر دیں اور پکا کر قدرے گاڑھا کرلیں۔ نمک اور سیا ہ مرچ حسبِ ذائقہ ملا دیں۔ سبزیاں واپس سوس پین میں ڈا ل دیں اور ساتھ ہی پکا ہوا چکن اوراْبلے ہوئے مٹر بھی ڈھانپ کر تھوڑی دیر پکائیں۔ جب دیکھیں کہ سبزیاں اور گوشت اچھی طرح گرم ہو گیا ہے تو ڈش میں نکالیں اور ادرگرد اْبلے ہوئے چاولوں کا بارڈر بنا دیں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل