حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

چائنیز فِش ٹوسٹ

Chinease Fish Toast

اجزاء

مچھلی بغیر کانٹے کے۔۔۔     ایک پاؤ،

نمک۔۔۔     ایک چائے کا چمچ،

میدہ۔۔۔      ایک چائے کا چمچ،

ڈبل روٹی کے سلائس۔۔۔      چار عدد،

چائنیز نمک۔۔۔      آدھا چائے کا چمچ،

انڈا۔۔۔     ایک عدد،

گھی/ آئل۔۔۔    آدھا کپ۔

ترکیب

 چوپر میں مچھلی ، انڈا، کالی مرچ، پیاز چورا کر کے اور میدہ ملا کر دو تین بار چوپر چلائیں۔ مچھلی کے گوشت کی شکل پیسٹ کی سی ہو جائے گی۔ اس کے بعد اس میں نمک اور چائنیز نمک ملا دیں۔ ڈبل روٹی کے سلائسز کے سخت کنارے چھری سے کاٹ کر ہر سلائس کو چار حصوں میں کاٹ لیں۔ یوں ہر حصے پر کند چھری کی مدد سے مچھلی کے پیسٹ کی ایک تہہ سی جما دیں۔

ایک فرائی پین میں تقریباً ایک انچ گہرائی تک آئل گرم کر کے پہلے مچھلی  والی طرف سے اور اس کے بعد دوسری طرف سے جو سادہ ہے تل کر گولڈن براؤن کرلیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ ٹوسٹ فش تیار ہے۔ ٹشو پیپر پر نکال کر رکھیں۔ ٹوسٹ کے درمیان میں ٹماٹو کیچپ کو ایک ڈراپ ڈالیں اور اسکے اردگرددو پودینے کے پتے سجا دیں۔ اس کو کچی حالت میں کئی ہفتے تک فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل