حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

فرائی پسندے کی ڈش

Fry Pasandy

اجزاء

پسندے ۔۔۔۔۔     آدھ کلو،

گھی۔۔۔۔۔     دو چھٹانک،

پیاز ۔۔۔۔۔      آدھ پاؤ،

لہسن ۔۔۔۔      ایک پوتھی،

ادرک۔۔۔۔۔      ایک چھوٹی گانٹھ،

پسا ہو ا گرم مصالحہ ۔۔۔۔     دو چٹکی،

الائچیاں ۔۔۔۔۔     پانچ عدد،

ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔     ایک گڈی،

نمک ۔۔۔۔   حسبِ ذائقہ۔

ترکیب

گھی کڑ کڑا ئیں اور اس میں پیاز کے لچھے تھوڑے سے لا ل کر کے پتیلی سے نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ پھر ادرک ، الا ئچیاں ، دہی اور پسندے ڈال کر ان کو بھو ننا شروع کر دیں دہی پانی چھوڑے گا۔ جب تک یہ پانی خشک نہ ہو جائے بھوننا جاری رکھیں۔ پھر پتیلی میں پسے ہوئےمصالحے اور لا ل مرچیں بھی ڈال دیں اس مصالحے کے ساتھ گوشت کو گلانے کے لئے پانی ڈال دیں۔ اس کی مقدار اتنی ہونی چاہیے کہ اس کی سطح گوشت اور مصالحے سے دو انگل اوپر ہو۔

اگر گوشت نرم اور تازہ ہو گا توپسندے زیادہسے زہادہ پینتالیس منٹ میں گل جائیں گے ۔ اب انہیں ایک بار پھر بھونیں جب گوشت اور مصالحہ گھی چھوڑنے لگے تو پتیلی  چولہے سے اتار لیں اور ہرا دھنیا کتر کر اور تلی ہوئی پیاز پیس کر ڈال دینے کے بعد چند منٹ تک پتیلی کا منہ بند رکھیں۔ اس کے بعد کھول کر سالن نکال سکتے ہیں۔ پسندے کے کٹوائے گئے پارچوں کو چھری کی ہلکی ہلکی ضربوں سے ضرور گدوانا چاہیے۔اس طرح یہ جلد گل جاتے ہیں بعض خواتین پسندوں کو بھی پیاز کی طرح لال کرتی ہیں یہ بھی اچھی ترکیب ہے اس طرح پسندے زیادہ لذیذ ہو جاتے ہیں

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل