پسندے۔۔۔۔۔۔۔ آدھ کلو،
بیسن۔۔۔۔۔ ایک پاؤ،
پسا ہواگرم مصالحہ ۔۔۔۔۔ ایک تولہ،
لہسن ۔۔۔۔۔۔ بارہ جوے،
لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ پسند،
نمک۔۔۔۔۔ حسبِ ضرورت۔
گوشت کے ٹکڑوں کو نمک اور پسا ہوا لہسن لگا کر چند منٹ تک رکھا رہنے دیں ۔ پھر پتیلی میں کافی پانی ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا دیں ۔ اور گوشت کے ٹکڑوں کو اس میں ابالیں ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ گوشت کا گلایا جائے ۔ اس دوران میں مرچیں ، نمک ، سفید زیرہ ،خشک دھنیا، اور لہسن کو پانی کے ساتھ پیس کر مصالحہ تیار کر لیں ۔ گوشت کےقتلےکچھ دیر میں گل جائیں گے اگر نہ گلیں تو آنچ اور تیز کر دیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو پتیلی چولہے سے اتار کر انہیں اس میں سے نکال لیں اور کسی پلیٹ میں رکھ کر سارا پسا ہوا مصالحہ لگا دیں آدھے گھنٹے تک انہیں اسی حالت میں پڑا رہنے دیں پھر بیسن لگا کر تیل میں یا گھی میں تل لیں اور ان پر گرم مصالحہ چھڑک کر تناول فرمائیں۔