حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

مکھنا گوشت

Makhna Ghoshat

اجزاء

گوشت( گائے ۔بکرا)۔۔۔۔۔     ایک کلو( چانب یا پٹھ کا ، بڑ ی بوٹیا ں )    ،

سویاسوس۔۔۔۔۔۔      دو کھانے کے چمچ،

گوشت گلانے کاپاؤڈر۔۔۔۔۔     ایک چائے کا چمچ،

دہی ۔۔۔۔       ایک پاؤ،

بلو بینڈ مارجرین۔۔۔۔۔۔     سو گرام،

انڈے۔۔۔۔۔     تین عدد،

سفید سرکہ۔۔۔۔۔      دو کھانے کے چمچ،

نمک اور کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔     حسبِ ذائقہ،

لیموں ( رس نکال لیں ) ۔۔۔۔     دو عدد،

مکھانے ( پھول مکھانے) ۔۔۔۔۔۔     سو گرام،

کوکنگ آئل ( فرائی کیلئے) ۔۔۔۔۔۔     ایک پاؤ۔

ترکیب

گوشت کی بوٹیوں کو چاپنگ بورڈ پر رکھ کر بیلن وغیرہ سے کوٹ کر چپٹا کرلیں ۔ اب مذکورہ بالا تمام اجرا ( ما سواے مارجرین ، مکھانے ، انڈے اور گھی) ان بو ٹیوں پر لگا کر چھ گھنٹے تک ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

پہلا مرحلہ : بوٹیوں کو سٹیم دے کر گلا لیں ۔ یعنی پریشر ککر میں پانی ڈالیں ، پانی کے اندر تھوڑا س دہی اور نمک ڈال دیں اور کسی سوراخوالی لوہے کی چھلنی کو اس ککر کے اندر الٹا رکھ دیں ۔ پھر تقریبا سات سے دس منٹ یا اپنے اندازے کے لحاظ سے ویٹ لگا دیں ۔

دوسرا مرحلہ:سو گرام مارجرین لیں اور ککرمیں پکی ہوئی بوٹیوں کے ٹھنڈا ہونے پر چھری کی مدد سے اچھی طرح لگا دیں ۔ پھر سو گرام پھول مکھانے  لے کر ان کے کالے حصے اتار دیں اور باریک پیس کر بوٹیوں کولگانے کے لیے رکھ دیں ۔ اس کے بعد تین عدد انڈے بھی پھینٹ لیں ۔ اب کڑاہی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور بوٹیوں پر پھینٹے ہوئے انڈے اور مکھانوں کےپاوٌڈرکی تہ لگا کرگھی میں تلنا شروع کر یں ۔ اچھی طرح تلے جانے پر نکال لیں ۔ لیجئے نہایت مزیدار  اور کرسپی مکھانے کو گوشت تیار ہے۔ چاول یا روٹی اور کسی بھی سوس کیساتھ نوش فرمائیں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل