مکھن ۔۔۔ آدھا کپ،
چینی ۔۔۔ 3/4 کپ،
مالٹے کی چھال ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ،
میدہ ۔۔۔ 3 کپ،
بیکنگ پاؤڈر ۔۔۔ 4 چائے کے چمچ،
بیکنگ سوڈا ۔۔۔ 1/4-1 چمچ،
مالٹے کا رس ۔۔۔ آدھا آدھا کپ،
دودھ ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ،
تھوڑا سا اورنج ایسنس،
پیلا زردے کا رنگ تھوڑا سا.
اوون کو 350 ڈگری پر گرم ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب 8 سائزکے دو کیک ٹن چکنائی لگا کر تیار کرلیں(کاغذ بھی لگا لیں)۔ مکھن اور چینی کوخوب پھینٹ کر جھاگ سا بنا لیں اور پھر ساتھ ہی چھال اور ایسنس بھی ملا دیں۔ میدہ اور بیکنگ پاؤڈر چھان کر ایک چوتھائی حصہ ملا دیں اور اس کے اندد اورنج جوس بھی ڈالتے جائیں حتیٰ کہ تمام میدہ ملا دیں۔
دودھ اور زردے کا رنگ بھی ملا دیں۔ مناسب گاڑھا ہونے پر دونوں سانچوں میں آدھا آدھا کر کے پھیلا کر کناروں سے قدرے اونچا رکھیں ورنہ درمیان سے کیک زیادہ اونچا ہو جائے گا۔ 30 سے 35 منٹ تک بیک کریں۔ دونوں سانچے ایک ساتھ درمیانہ شیلف پر رکھیں اور جب درمیان میں تنکا ڈالنے پر صاف نکلے تو اوون سے نکال کر سانچوں میں ہی ٹھنڈا ہونے دیں۔ بہت احتیاط سے نکال کر کاغذ علیحدہ کر دیں اور بٹر کریم سے دونوں کیک اوپر تلے رکھ کر جوڑ دیں۔
اگر سینڈوچ طرز کا نہ بنانا ہو تو آدھا مرکب بنائیں یا پھر پورا بنانا ہو تو سانچہ بڑا اور کھلا لیں۔