ایک ساس پین میں مندرجہ ذیل اشیاء ڈالیں پانچ منٹ تک چولہے پر رکھ کر پکائیں۔( آنچ ہلکی ہو)
پانی ۔۔۔ 1 کپ،
کشمش ۔۔۔ 1 کپ،
زرش ۔۔۔ 1 کپ،
چینی ۔۔۔ 1 کپ،،
سوڈا ۔۔۔ 1 چائے کا چمچ،
مکھن ۔۔۔ ¾ کپ،
تھوڑے سے مالٹے کے چھلکے،
خشک میوہ جات،
میدہ ۔۔۔ 2کپ۔
دو کپ میدے کو ایک چائے کے چمچ میٹھے سوڈے کے ساتھ چھان لیں۔ اس چھنے ہوئے میدے کو پکتے ہوئے میوہ جات اور چینی کے شیرے میں ڈال دیں اور پکائیں اور پھر آنچ بند کر دیں، قردے ٹھنڈا ہونے دیں۔ 4 انڈے پھینٹ لیں اور اس میدے کے مرکب میں ملا دیں اور اب سارے مرکب کو پھینٹ لیں۔ 9 کے گول یا چوکور سانچے میں ڈال کر 350 پر رکھ کر 40 یا 50 منٹ تک بیک کر لیں۔ کیک کے درمیان میں تنکا ڈال کر دیکھیں اگر صاف ہے تو کیک تیارہے۔