انڈے … 4 عدد،
بیکنگ پاؤڈ … 4اونس،
میدہ… (1کپ)،
کو کو پاؤڈر… 1 کھانے کا چمچ،
باریک چینی(آدھا کپ) … 4 اونس۔
4 اونس مکھن،8اونس آئسنگ شوگر اور 3 اونس پگھلی ہوئی چاکلیٹ۔
انڈے اور چینی خوب پھینٹ لیں اور ان کو برابر حصوں میں الگ کر لیں۔ میدہ اور بیکنگ پاؤڈر چھان لیں اور ان کو 2 برابر حصوں میں الگ کر لیں۔ میدے کے آدھے حصے میں کوکو پاؤڈر ملا کر دوبارہ چھان لیں اور اسے انڈے چینی کے ایک حصے میں ملا دیں اور دو حصوں میں سادہ میدہ ملا دیں۔ ایک 9 ڈگری کے گول ٹیوب کیک پین کو چکنا کر کے کو کو والے مرکب کو چمچ بھر کر ڈالیں اور پھر سارے مرکب کا چمچ اسی طرح دونوں کو ڈالتے جائیں ایک چمچ سادہ ایک کو کو والا۔ پہلے سے گرم شدہ اوون میں 120 ڈگری پر رکھ کر 25 منٹ تک بیک کر یں۔ جب کنارے سا نچے کو چھوڑتے ہوئے نظر آئیں تو جان لیں کہ کیک تیار ہے ۔ ٹھنڈا کرنےکے بعد آئسنگ کریں۔ مکھن اور آئسنگ شوگر کو خوب پھینٹ کر کیک کے چاروں طرف چھری کی مدد سے لگا دیں اور کیک کے اوپر اور سوراخ کے اندر بھی۔ نرم اور ہلکا کیک تیار ہے۔ چائے یا کافی کے ساتھ پیش کریں۔