حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

آلوؤں کے ڈونٹس

Aalo kay Donuts

اجزاء

ابلے اور مسلے ہوئے آلو ۔۔۔     1 کپ،

میدہ ۔۔۔     پونے 3 کپ،

بیکنگ پاؤڈر ۔۔۔     4 چائے کے چمچ،

نمک ۔۔۔     1 چائے کا چمچ،

مکھن یا مارجرین ۔۔۔     2 کھانے کے چمچ،

چینی ۔۔۔      1 کپ،

انڈا۔۔۔     1 عدد،

ونیلا ایسنس ۔۔۔    1چائے کا چمچ۔

ترکیب

انڈا پھینٹ کر چینی ملا دیں اور پھر مکھن ملا کر مزید پھینٹیں۔ میدہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک، آلو کے مرکب کوانڈے والے مرکب میں اچھی طرح ملا دیں اور ونیلا ایسنس بھی ملا دیں۔ ضرورت پڑے تو تھوڑا دودھ ملا کر گوندھ لیں۔ اس گوندھے ہوئے آلو اور میدہ کے مرکب کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

قدرے سخت ہونے پر میدہ چھڑکے تختے پر 1/4 موٹائی کا بیل لیں۔ اب ڈونٹ کٹر سے اس کو کاٹ لیں اگر یہ کٹر  نہ ہو تو ایک ڈھکن سے گول کاٹ کر اندر سے چھوٹے ڈھکن سے کاٹ لیں۔ کھلے تیل میں تل کر گولڈن براؤن کرلیں۔آنچ درمیانی رکھیں ورنہ اوپر سے فورا پک جائیں گے اور اندد سے کچے رہیں گے اور پھو لیں گے بھی کم۔ ڈونٹس کو تلنے کے لئے آنچ کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے۔ ایک وقت میں چار سے زیادہ فرائی پین میں نہ ڈالیں۔

مزید پکوان

اجزاء

دودھ ۔۔۔                   ایک چوتھائی لیٹر

چاکلیٹ ۔۔۔                 150گرام

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔   3 کھانے کے چمچ

چینی ۔۔۔   ... تفصیل

اجزاء و ترکیب

پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ  مرچ چھڑک دیں۔

دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔

تیسرے حصے میں ... تفصیل