تیل ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ،
پیاز کٹا ہوا ۔۔۔ باریک کٹا ہوا،
لہسن ۔۔۔ ایک جوا،
پالک کٹی ہوئی ۔۔۔ ایک گٹھی،
انڈے ۔۔۔ 2 عدد،
پنیر۔۔۔ 150گرام،
بریڈ کرمز ۔۔۔ 2/3 کپ،
پف پیسڑی ۔۔۔ 250 گرام،
سفید تل ۔۔۔ تھوڑے سے.
ساس پین میں تیل گرم کر کے پیاز اور لہسن فرائی کریں اور باریک کٹی پالک ڈال کر پکائیں حتیٰ کہ نرم ہو جائے اور پانی بلکل خشک ہو جائے۔ اب چولہے سے اتار کر اس میں ایک انڈا، بریڈ کرمز، لیمن جوس ، پنیر ڈال کر ملائیں نمک اور کالی مرچ بھی ملا لیں۔ 250 گرام پف پیسٹری بازار سے لے کر رول کے کے روٹی بیل لیں جو مستطیل ہو۔ ان کو چوکورکاٹ کر ہرا ایک میں پالک والی فلنگ رکھ کر لمبائی کے رخ رول کر کے بند کر دیں اس طرح کہ فلنگ کو درمیان میں لمبائی کے رخ رکھیں اور ایک دوسرے کے اوپر فولڈ کر کے انڈے سے بند کر دیں۔ دونوں کناروں سے بھی انڈا لگا کر بند کر دیں۔ اوون ٹرے کو ہلکا سا چکنا کر کے یہ رولز رکھیں اوپر برش سے انڈا لگا کر تل چھڑک دیں۔ اب گرم اوون میں اتنی دیر رکھیں کہ گولڈن براؤن ہو جائیں۔گرم گرم پیش کریں۔