ابلا اور ریشہ شدہ چکن کا گوشت ۔۔۔ 1 کپ،
کنور چکن کیوب۔۔۔ 1 عدد،
ابلے اور ملیدہ شدہ آلو۔۔۔ 2 عدد،
مسٹرڈ پاؤڈر ۔۔۔ آدھی چائے کا چمچ گو،
مارجرین ۔۔۔ حسب ضرورت،
انڈے ۔۔۔ 2 عدد،
خشک بریڈ کرمز اور تلنے کےلئے ۔۔۔ تیل۔
گرم گرم آلو لیدہ کر کے اس میں چکن اور مسٹرڈ پاؤڈر اور کنور چکن کیوب اچھی طرح ملا دیں۔ مرغی کے بازووں اور ٹانگ کے اوپر والے حصے کی ہڈیاں لے کر ان کے سرے پر مارجرین کا چھوٹا سا گولا بنا دیں۔ اب آلوؤں کے مرکب کو ہتھیلی پر پھیلا کر یہ ہڈی اور اس پر لگا مار جرین کاگولہ اس مرکب کے اندد چھپا دیں اور ہاتھ سے ہموار کر کے ٹانگ کے شیپ میں بنا لیں۔ انڈوں کو پھینٹ کر تھوڑا دودھ ملائیں تقریبا ایک ٹیبل اسپون پھر ان الاکیو کو انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمز میں رول کریں اورکھلے تیل میں تل کر گولڈن براؤن کر لیں۔ میونیز اور بند گوبھی سلاد کے سا تھ پیش کریں۔