براؤن شوگر ۔۔۔ 1 کپ،
میدہ ۔۔۔ 1/4 کپ،
انڈے ۔۔۔ 2 عدد،
دودھ ۔۔۔ 2 کپ،
مکھن ۔۔۔ 1 اونس،
باریک چینی ۔۔۔ 1/3 کپ۔
ایک ساس پین میں انڈوں کی زردیاں علیحدہ کر کے ڈالیں اور دودھ ، میدہ ، براؤن شوگر ملا کر پھینٹ لیں۔ ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں چمچ برابر چلاتے رہیں حتیٰ کہ مرکب گاڑھا ہو جائے، آنچ سے ہٹا کر مکھن ملا دیں اور 9 کی شیشے کی پائی ڈش مین ڈال دیں۔
انڈوں کی سفیدیوں کو سخت جھاگ بنا لیں چینی بھی ساتھ ساتھ شامل کرتے جائیں اور اب یہ جھاگ انڈوں والے مرکب پر پھیلا دیں۔ 180 ڈگری پر تقریبا 10 منٹ تک بیک کرکے مورینگ کو گولڈن کر لیں اور سویٹ ڈش پیش کریں۔