ونیلا کسٹر ڈ ۔۔۔ 2 کپ،
تازہ کریم ۔۔۔ آدھا کپ،
آڑو ۔۔۔ 8 اونس والا ڈبہ،
براؤن شوگر ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ۔
کسڑڈ پکا کر اس میں کریم ملا دیں۔ ایک شیشے کے کم گہرے پیالے میں کسٹرڈ ڈال دیں۔ آڑو کی قاشوں کو ڈبے سے نکال کر جوس نچوڑ دیں اور ڈش کےکناروں کے ساتھ ساتھ لگاتے ہوئے چاروں طرف پھل رکھ کر باڈ ر سا بنا لیں۔ براؤن شوگر کو درمیان میں چھڑک کر گرم grill میں چند سیکنڈز رکھیں جب شکر پگھل جائے تو فورا کھانے کے لئے پیش کریں منفردکسڑڈ تیار ہے۔ کوئی بھی پھل باڑر بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔