ڈبے کے اننا س ۔۔۔ حسب ضرورت،
چینی باریک ۔۔۔ 1/4 کپ،
جیم رول ۔۔۔ حسب ضرورت،
چھلے ہوئے بادام ۔۔۔ تھوڑے سے،
انڈے کی سفیدی ۔۔۔ 1 عدد،
ڈبے میں انناس کے قتلے نکال لیں اور جوس کو محفوظ کر لیں۔ سیاہ رنگ کی ڈش میں نچوڑے ہوئے قتلے رکھیں اور ان پر جیم رول کے قتلے رکھ کر انناس کا جوس ان پر ٹپکائیں۔ انڈے کی سفیدی کوخوب پھینٹیں اور پھر چینی ملا کر مزید پھینٹیں، جب سخت ہو جائے تو جیم رول کے قتلوں پر ڈال کر درمیان میں چیری اور بادام سجا دیں۔ 180 ڈگری پر چند منٹ رکھ کر سفیدی کو بادامی رنگت کا ہونے دیں اور کھانے کے بعد پیش کریں۔