ہرے سیب ۔۔۔ 4 عدد،
میدہ ۔۔۔ 1 کپ،
براؤن شوگر ۔۔۔ 1/4 کپ،
چینی ۔۔۔ 1/2 کپ،
بیکنگ پاؤڈر ۔۔۔ 2 چائے کے چمچ،
مکھن ۔۔۔ 4 اونس،
پانی ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ،
سیب چھیل کر قاشیں کاٹ لیں اور ایک شیشے کی ڈش میں چکنائی لگائیں اور سیب ڈال کر براؤن شوگر اور دار چینی پاؤڈر چھڑک دیں۔ انڈے چینی، میدہ ، مکھن ، پانی وغیرہ سب ملا کر پھینٹ لیں اور سیبوں کے اوپر پھیلا کر گرم اوون میں 180ڈگری پر تقریبا 25 سے 30 منٹ تک بیک کر لیں۔ اوون سے نکال کر آئسنگ شوگر چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔