بسکٹ ۔۔۔ 1 پیکٹ
پگھلا ہوا مکھن ۔۔۔ 1/4 کپ
چینی ۔۔۔ 1/4 کپ
بسکٹوں کو چاپر میں ڈال کر یا پولی تھین شاپر میں ڈال کر بیلن سے دبا دبا کر باریک چورا کر لیں۔
مکھن اور چینی ملا کر مرکب سا بنا لیں۔ پائی دش میں یہ مرکب پیندے اور کناروں کے ساتھ دبا دبا کر لگا دیں اور فریزر میں رکھ کر خوب جما لیں، حتیٰ کہ سخت ہو جائے ،
اس پائی ڈش کو نکال کر بسکٹ پائی میں آئس کریم ڈال دیں اور اوپر کٹے ہوئے پھل یا چاکلیٹ سیرپ ڈال کر پیش کریں۔