پیزا کے ایک حصے میں ٹماٹر کے قتلے اور پھر پنیر اور نمک و سیا ہ مرچ چھڑک دیں۔
دوسرے حصے میں چکن کے پکے ہوئے ٹکڑے رکھیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔
تیسرے حصے میں مچھلی کے پکے ہوئے ٹکڑے اور پھر پنیر اور چوتھے حصے کے اندر قیمہ مٹن یا بیف پکا کر ڈالیں اور اوپر پنیر چھڑک دیں۔
حسب معمول تیز گرم اوون میں پکا کر نکالیں اور گرم گرم پیزا پر برش سے زیتون کا تیل لگا دیں اس سے چمک آجائے گی ہر حصے میں فلنگ رکھتے ہوئے 2/1 کنارا خالی چھوڑ دیں۔
چار مختلف ذائقوں والا پیزا تیا ر ہے، جس کے درمیان میں پیزا کرست سے بنا ہوا رسی نما کر اس خوشنما لگتا ہے۔
اسی ترکیب سے دو یا تین ذائقوں والا بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔