اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

موجیں ختم ! مزاحیہ ادکار عرف چھوٹا ڈون جیل منتقل ، وجہ انتہائی شرمناک

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادو عرف چھوٹا ڈون کو جیل بھجوادیا گیا ہے۔ ان کی کمپنی نے ایک فلم بنانے کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے کا قرضہ لیا تھا لیکن مقررہ وقت پر وہ قرض کی رقم ادا نہیں کرسکے جس کے باعث انہیں تین ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے مزاحیہ اداکار راجپال یادو کو تین ماہ کیلئے جیل بھجوادیا ہے۔ انہوں نے 2010 میں ’اتا پتا لاپتا ‘ فلم بنانے کیلئے قرض لیا تھا جو ادا نہیں کیا گیا۔ دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس راجیو سائی نے راجپال یادو کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ انہیں تہاڑ جیل میں رکھا جائے۔اداکار راجپال یادیو کو رواں برس اپریل میں بھی نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے 6 ماہ جیل قید اور 11 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، تاہم بعد ازاں اسی عدالت نے اداکار کی ضمانت منظور کرلی تھی۔دہلی کی ایک کمپنی مرلی پراجیکٹس نے راجپال یادو کی کمپنی شری نورنگ گوڈاوری انٹرٹینمنٹ کے خلاف قرض کی واپسی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ راجپال یادو کی جانب سے قرض کی واپسی کیلئے انہیں 7 چیک جاری کیے گئے جو باؤنس ہوگئے تھے۔مقدمے میں اداکار کی اہلیہ بھی نامزد ہیں تاہم عدالت نے ان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے اچانک ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںبلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی ووڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ الجھنا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقارکی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم”شیر دل“ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔ ... تفصیل