وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے اچانک کہاں پہنچ گئیں ؟

xاسلام آباد(نیو زڈیسک)کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے تقریباً دو ماہ امریکا میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونالی بیندرے پچھلے کچھ عرصے سےامریکی شہر نیویارک میں مقیم تھیں جہاں ان کا علاج جاری تھا، تاہم آج صبح وہ ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب وہ صحت یابی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔سونالی بیندرے کے شوہر گولڈی بہل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ سونالی بیندرے کا امریکا میں علاج مکمل ہوگیا ہے لیکن ان کے باقاعدہ چیک اپس جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سونالی اب ٹھیک ہیں اور وہ تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہیں اسی لیے اب ان کا علاج بند کردیا گیا ہے۔ ممبئی آنے سے قبل سونالی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ائرپورٹ پر کھڑی دکھائی دے رہی ہیں اور اس تصویر کے ساتھ ہی انہوں نےایک جذباتی پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’فاصلے دلوں کوتوڑ دیتے ہیں اور یہ سچ ہے، لیکن ہمیں یہ کبھی نہیں بھولناچاہیے کہ وہ ہمیں سکھاتے بھی ہیں۔سونالی کا شادی کی سالگرہ پر جذباتی پیغامانہوں نے لکھا کہ ’نیویارک میں ہوتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ میں بہت کہانیوں کے گرد گھوم رہی تھی اور ہرکہانی مختلف طریقوں سے اپنا ہی ایک پورا مضمون لکھ رہی تھی، ہرکہانی اپنے وجود کی کوشش کررہی تھی لیکن کبھی ہار ماننے کو تیار نہیں ۔‘سونالی بیندرے نے مزید لکھا کہ ’اب میں واپس اپنے گھر جارہی ہوں جہاں میرا دل اٹکاہوا ہے، ان احساسات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں لیکن میں ایسا کرنے جارہی ہوں، یہ فیملی اور دوستوں کو دوبارہ دیکھنے کی خوشی ہے۔‘ سونالی بیندرے کو کینسر ہو گیاواضح رہے سونالی بیندر ے نے رواں سال جولائی میں سوشل میڈیا پرایک پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ انہیں ’ہائی گریڈکینسر‘ کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل چکا ہے ۔انہوں نے معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائےتھےجس کے بعد یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا تھا جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئیں تھیں۔

مزید خبر یں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں گلوکاری کے مقبول ترین مقابلے افغان امریکن آئیڈل‘ کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی زہرہ الہام نے امریکن آئیڈل کے مقامی ورڑن ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے مقابلے کے 14 ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان ... تفصیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ... تفصیل