خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

جسم نمایاں کرنے والا لباس پہننے پر اداکارہ کو قید کا سامنا

اسلام آباد(نیو زڈیسک):ایک مصری اداکارہ کو جسم نمایاں کرنے والا لباس پہننے پر 5 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اے پی کی ایک رپورٹ کے مطابق قاہرہ فلم فیسٹیول کے اختتامی روز رانیہ یوسف نامی اداکارہ سیاہ رنگ کے جالی والے لباس پہن کر شریک ہوئیں، جس میں ان کی ٹانگوں کا بیشتر حصہ نظر آرہا تھا۔اس لباس نے مصری عوام کی اکثریت کو مشتعل کیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو اپنی پسند کا لباس پہننے کا حق ہے۔اے ایف پی فوٹوتاہم اس لباس پر اداکارہ کو عوامی سطح پر فحاشی کے مقدمے کا سامنا ہے۔گزشتہ شب ایک فیس بک پوسٹ میں کسی حد تک معذرت خواہانہ انداز اپناتے ہوئے رانیہ یوسف نے کہا کہ اس لباس پر لوگوں نے ان کے بارے میں غلط رائے قائم کرلی جو کہ انہوں نے فیشن ڈیزائنرز کے مشورے اور بین الاقوامی فلمی فیسٹیولز کے معیار کو مدنظر رکھ کر پہنا۔انہوں نے کہا ‘ ہم مصری معاشرے میں پلے بڑھے ہیں اور میں اس کے اقدار اور اخلاقیات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہوں’44 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی یہ لباس نہ پہنتی اگر انہیں اندازہ ہوتا کہ ایسا تنازع ہوسکتا ہے۔اے ایف پی فوٹواداکارہ کے خلاف مقدمہ 2 وکلاءعمرو عبدالسلام اور سمیر صابری نے دائر کیا جو معروف شخصیات کو عدالتوں میں لانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔سمیر صابری کے مطابق ‘رانیہ یوسف کا لباس سماجی اقدار، رویات اور اخلاق کے خلاف تھا جس سے فیسٹیول کی ساکھ اور مصری خواتین کی عزت کو نقصان پہنچا’۔اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئیں تھیں جس پر وکلاءنے چیف پراسیکیوٹر کے پاس شکایت دائر کی اور انہوں نے فوری طور پر اداکارہ کو ٹرائل کے لیے طلب کرلیا۔مصر میں عام طور پر ایسی شکایات پر اقدامات میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں مگر اس معاملے میں تیزی سے ایکشن لیا گیا اور اب اداکارہ 12 جنوری کو عدالت میں پیش ہوں گی۔اگر انہیں مجرم قرار دیا گیا تو اداکارہ کو 5 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔مصری اداکاروں کی تنظیم نے اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانی بنایا۔گزشتہ سال ایک مصری عدالت نے گلوکارہ شمع احمد کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں ایک سال کم کردیا گیا تھا اور انہیں یہ سزا نامناسب لباس میں ایک ویڈیو میں نظر آنا تھا۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما اداکارہ سنی لیون کے لیے نازیبا تبصرہ کرنے پربھارتی میڈیا کی تنقید کے نشانے پرآگئے۔کپل شرما کا شماربالی ووڈ کے نامور کامیڈین میں ہوتا ہے جن کے مزاحیہ جملے لوگوں کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں لیکن کبھی ... تفصیل

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے حوالے سے تازہ خبر آئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی کامیاب ایکشن فلم سیریز” ڈان“ کی آخری فلم میں بھی نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی کامیاب فلم سیریز ڈان کی تیسری ... تفصیل

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق اپنا موقف واضح کردیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت ... تفصیل