وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

پریانکااور نک جونس کی شادی کے بعد پہلی تصاویرنے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکی سنگر نک جونس کی شادی کے بعد پہلی تصاویر منظر عام پر آگئیں ،جو کہ جودھپور ائیرپورٹ سے روانگی کے موقع پر لی گئی ہیں۔نو بیاہتے جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے سی گرین ساڑھی جبکہ نک جونس نے خاکی رنگ کی پینٹ شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔پریانکا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی،تقریب میں دلہن اور دُلہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔پریانکا اور نک جونس عیسا ئی رسم و رواج کےتحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئےدونوں شخصیات کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی جبکہ شادی سے پہلے مہندی اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے۔یاد رہے کہ جوڑے کے 2 استقبالیہ ہوں گے جس میں فلمی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کی 100 خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اداکار فواد خان اورماہرہ خان سمیت 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس)کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں اس لئے اب بھی وقت ہے کہ ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششوں کا آغاز کیا جائے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان ... تفصیل

دبئی(نیوز ڈیسک) معروف کینیڈین گلوکارہ ایورل لیویگن گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سالانہ ’سپیشل اولمپکس‘ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ اپنی پرفارمنس کے بعد گلوکارہ کئی دن متحدہ عرب امارات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ اس دوران ... تفصیل