ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

پرینیتی کو پریانکا کی شادی میں جوتا چھپائی کے کتنے پیسے ملے؟جانیے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے یکم اور دوئم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی اور پر تعیش ہوٹل امید بھون پیلس میں عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد اب جوڑا جودھپور سے دہلی پہنچ چکا ہے، جہاں وہ اپنی شادی کی دعوت کا اہتمام کریں گے۔جہاں شادی کے دوران آتش بازی اور گھڑ سواری کرنے پر نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔وہیں ان پر آتش بازی کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور گھوڑوں اور ہاتھی پر سواری کرنے کے باعث جانوروں کا استحصال کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔اگرچہ شادی کی رسومات کے وقت ان کی زیادہ تر تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں، تاہم اب ان کی شادی کی تقریبات سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہے۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندو رسومات کے تحت کی جانے والی شادی میں جوتا چھپائی کی رسم سمیت نک جونس کی آرتی بھی اتاری گئی اور انہیں دلہن کے ساتھ منڈپ میں سات پھیرے دیے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔اگرچہ پریانکا چوپڑا کی شادی سے قبل ہی ان کی کزن پرینیتی چوپڑا نے کہا تھا کہ وہ شادی کے دوران جوتا چھپائی کی رسم میں جیجو نک جونس سے 37 کروڑ روپے سے 50 لاکھ روپے تک وصول کرنے کی کوشش کریں گی۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی بھرپور کوشش کریں گی کہ وہ جوتا چھپائی کے دوران نک جونس سے زیادہ سے زیادہ پیسے لے سکیں۔تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جوتا چھپائی کی رسم کے دوران پرینیتی چوپڑا نے اپنی امیدوں کے برعکس نک جونس سے جوتے واپس کرنے کے لیے انتہائی کم پیسوں کا مطالبہ کیا۔شادی کے دوران دونوں بہت خوش دکھائی دیے— اے پیرپورٹ کے مطابق جوتا چھپائی کی رسم کے دوران پرینیتی چوپڑا نے نک جونس سے محض 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نک جونس کو سات پھیرے لینے سے قبل بتایا گیا کہ ان سات پھیروں کا مطلب ہوتا ہے کہ پتی اور پتنی کا سات جنموں کا ساتھ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ہندو رسومات کے تحت ہونے والی شادی کے دوران پریانکا چوپڑا کی ماں نے اپنے داماد نک جونس کی آرتی بھی اتاری اور اس موقع پر دولہا نے اپنی دلہن کے لیے جذباتی اور محبت بھری تقریر بھی کی اور وعدہ کیا کہ وہ پریانکا چوپڑا کو ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے اچانک ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںبلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی ووڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ الجھنا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقارکی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم”شیر دل“ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔ ... تفصیل